حیدرآباد۔16اگسٹ(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ریاستی وزیر نارائنا نے آج
کہا کہ اندرون تین ماہ وجئے واڑہ کو آندھرا پردیش کا دار الحکومت بنایا
جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وجئے وارہ کے میدھا ٹاورس کے قریب اسکے لئے
30ایکڑ اراضی کو حاصل کر لیا گیا۔یہ اراضی سرکاری دفاتر کے لئے استعمال کیا
جائیگا۔